توانائی کے بحران کا جائزہ لینے کیلیے 4رکنی کمیٹی قائم

3روز میں رپورٹ طلب،نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ

3روز میں رپورٹ طلب،نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ فوٹو : فائل

KARACHI:
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) میرہزارخان کھوسو نے توانائی کے بحران کے جائزہ کیلیے پرنسپل سیکریٹری کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

کمیٹی میں وزارت پانی و بجلی،خزانہ اور پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے نمائندے شامل ہونگے۔کمیٹی بجلی کی پیداواراور تقسیم کے حوالے سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ جمعرات کو اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔




نگران وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی اورمعمولات زندگی کے حوالے سے اس وقت توانائی سب سے بنیادی مسئلہ ہے جس کے ان شعبوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپریشنل نظام میں بہتری لائے۔
Load Next Story