کسی مخصوص شخص کے حوالے سے اعتراض نہیں لگایا ترجمان نیب
الیکشن کمیشن کے خصوصی سیل کے ساتھ نیب کے ذمے جو کام تھا اس کے مطابق معلومات فراہم کی گئی ہیں
نیب کے ترجمان رمضان ساجد نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں نیب نے کسی نام پر کوئی اعتراض لگایا ہے نہ کسی امیدوار کا نام الیکشن کمیشن کو اعتراض کے ساتھ واپس کیا ہے۔
نیب کے پاس18ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی فارم آئے ہیں، الیکشن کمیشن کے خصوصی سیل کے ساتھ نیب کے ذمے جو کام تھا اس کے مطابق معلومات فراہم کی گئی ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نیب نے حدیبیہ پیپر مل ریفرنس میں بنک ڈیفالٹرز میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا ہے تو ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب نے کسی مخصوص شخص کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں لگایا۔