کراچی میں 7 دن میں امن نہ ہوا تو بلوچستان کی طرح سخت حکم جاری کریں گے سپریم کورٹ

سپیریم کورٹ نے شہر میں امن و امان سے متعلق پولیس اور رینجرز کی رپورٹ ایک بار پھر مسترد کردی

شہر کے 112تھانوں میں سے 29 علاقے جزوی اور 13 مکمل طور پرنوگوایریاز ہیں، پولیس رپورٹ فوٹو فائل

کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ نے شہر میں امن و امان سے متعلق پولیس اور رینجرز کی رپورٹ ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر 7روز میں نتائج نہ ملے تو بلوچستان کی طرح حکم جاری کریں گے۔


چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت پولیس نے 112تھانوں کی رپورٹ عدالت عظمٰی میں پیش کی جس میں اعتراف کیا گیا کہ شہر میں 29 علاقے جزوی اور 13 مکمل نوگوایریا ہیں، اس موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے پولیس او رینجرز میں مکمل اوورہالنگ کی ضرورت ہے۔

ایس پی لیاری نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر بتایا کہ لیاری میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے، سپریم کورٹ نے اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کے قتل پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 3 دن میں رپورٹ بھی طلب کر لی ، چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شاذر شمعون کہاں ہیں انہوں نےبتایا کہ وہ5 دن کی چھٹی پر ہیں، چیف جسٹس نے شاذر شمعون کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story