کراچی سہراب گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن متعدد افراد گرفتار اسلحہ برآمد

ٹارگٹڈ آپریشن میں رینجرز کے 1200 اہلکاروں نےحصہ لیا جن میں خواتین اہلکاراورکمانڈوزبھی شامل تھے

ٹارگٹڈ آپریشن میں رینجرز کے 1200 اہلکاروں نےحصہ لیا جن میں خواتین اہلکاراورکمانڈوزبھی شامل تھے فوٹو : روزنامہ ایکسپریس

سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر اوراس کے اطراف میں رینجرزکے ٹارگٹڈ آپریشن میں متعدد افرادکوحراست میں لے کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔


کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ،رینجرزکی بھاری نفری نے صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لئے سہراب گوٹھ میں داخل ہوئی اورتمام راستوں کوسیل کردیا۔

ٹارگٹڈ آپریشن میں رینجرز کے 1200 اہلکاروں نےحصہ لیا جن میں خواتین اہلکاراورکمانڈوزبھی شامل تھے جبکہ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کوحراست میں لے کربڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، دوسری جانب چینیسرگوٹھ میں بھی پولیس اوررینجرزنے کارروائی کے دوران متعدد افراد کوحراست میں لے لیا۔
Load Next Story