پرویز مشرف کے این اے 139 سے کاغذات مسترد حلقہ این اے 48 پراعتراض دائر
درخواست گزار نے اعتراض داخل کیا کہ پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل 62اور63 پرپورا نہیں اترتے
سابق صدر پرویز مشرف کے حلقہ این اے 139 قصور سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
سابق صدر پرویز مشرف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 139 قصور سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں، اعتراض کنندہ ایڈووکیٹ جاوید قصور نے پرویز مشرف پر 6 اعتراضات داخل کئے اورکہا کہ پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، ریٹرننگ آفیسر محمد سلیم نے اعتراض کنندہ کے اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے حلقے این اے 48 سے بھی پرویز مشرف کی اہلیت پر اعتراض دائر کردیا گیا ہے۔