ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز ملتوی

ویسٹ انڈیز نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد جون ، جولائی میں بھارت اورسری لنکا کودعوت دے کر 3 ملکی ون ڈے سیریزکا اعلان کردیا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم دورے کے پہلے مرحلے میں 2ٹیسٹ میچوں کے لئے ویسٹ انڈیزجانا چاہتی ہے جبکہ 5ون ڈے اور2 ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی تاریخیں باہمی مشاورت سے طے کی جانا تھیں فوٹو : فائل

ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز ملتوی کردیا گیا۔ سیریز جون جولائی میں شیڈول تھی۔



پی سی بی نے اگست میں بھارت کے خلاف سیریز کا وقت نکالنے کے لئے اس دورے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی تھی، پروگرام کے مطابق پاکستانی ٹیم دورے کے پہلے مرحلے میں 2 ٹیسٹ میچوں کے لئے جانا چاہتی ہے جبکہ 5 ون ڈے اور 2 ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی تاریخیں باہمی مشاورت سے طے کی جانا تھیں۔


ویسٹ انڈین بورڈ نے پی سی بی کو اعتماد میں لئے بغیر ہی چیمپئنز ٹرافی کے بعد جون، جولائی میں بھارت اور سری لنکا کو دعوت دے کر 3 ملکی ون ڈے سیریز کا اعلان کردیا ہے۔ اب سیریز کا نیا شیڈول تیار کیا جائے گا تاہم آئی سی سی قواعد کے مطابق اگر کوئی بورڈ مستقبل کے کوئی ٹور پروگرام پر عمل نہ کرے تو دوسرے بورڈ کی شکایت پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Load Next Story