شفاف انتخابات یقینی بنانے اوردیگرامورکوہنگامی بنیادوں پرنمٹانا ہوگا نگراں وزیراعظم
یہ بات حوصلہ افزا ہےکہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لینےکےلیےتیارہیں،میرہزارخان کھوسو
نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)میرہزارکھوسو نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات یقینی بنانے اوردیگراہم امورکوہنگامی بنیادوں پرنمٹانا ہوگا اور اس کے لئے وقت کم اورمقابلہ سخت ہے۔
نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے نگراں وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کی اولین ترجیح شفاف انتخابات کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کوشفاف طریقےسےجاری رکھنے کے لیےامن وامان برقراررکھنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔
جسٹس(ر) میرہزارکھوسو نے کہا کہ شفاف انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن سےمکمل تعاون کیا جائےگا۔ انہوں نےکہا یہ بات حوصلہ افزا ہےکہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیارہیں۔