سپریم کورٹ پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پرسماعت پیرسے کرےگا
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3رکنی بنچ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست کی سماعت کرے گا
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پرسپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ قائم کردیا گیا، بنچ کی سربراہی چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کریں گے۔
سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر احسن الدین نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت سابق صدر پرویزمشرف کے 3 نومبر کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے، آئین توڑنے کی پاداش میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ قائم کردیا جو پیر سے کیس کی سماعت کرے گا۔