اقوام امتحدہ کا امریکا سے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کا مطالبہ
امریکا قیدیوں کو بغیر کسی جرم کے غیر معینہ مدت کیلئے قید کرکے عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی کررہا ہے، نیوی پلے
اقوام متحدہ نے امریکا سے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کی اعلیٰ عہدیدار نیوی پلے کا کہنا تھا کہ امریکا گوانتاناموبے جیل میں قیدیوں کو بغیر کسی جرم کے غیر معینہ مدت کے لئے قید کرکےعالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا گوانتاناموبے جیل میں قیدی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔
نیوی پلے نے کہا کہ ہم پر یہ بالکل واضح ہونا چاہئے کہ اس طرح امریکا نہ صرف اپنے وعدوں کی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی پاسداری سب پر واجب ہے۔