ملتان میٹرو شریفوں کی تجوریاں بھرنے کے لئے بنائی گئی عمران خان

ملتان میٹرو کو زندہ رکھنے کے لئے بھی بڑی سبسڈی درکار ہے، عمران خان

ملتان میٹرو منصوبے کا مقصد عوام کی سہولت ہرگز نہیں تھی، عمران خان کی ٹوئٹ؛ فوٹوفائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دیگر منصوبوں کی طرح ملتان میٹرو بھی کمیشن کے پیسے سے شریفوں کی تجوریاں بھرنے کے لئے بنائی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملتان میٹرو منصوبے کے حوالے سے جس حقیقت کا میں نے مشاہدہ کیا اور ملتان کے باسیوں نے اس کی تصدیق بھی کی کہ اس منصوبے کا مقصد عوام کو سہولت پہنچانا نہیں تھا، بلکہ دیگر منصوبوں کی طرح ملتان میٹرو بھی کمیشن کے پیسے سے شریفوں کی تجوریاں بھرنے کے لئے بنائی گئی۔




واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز ملتان میں پارٹی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیا تھا، اس دوران انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ دورہ ملتان کے دوران میٹرو کی صورت میں سفید ہاتھی میری نگاہوں کے سامنے رہا۔ میٹرو میں ہمیں بسیں دکھائی دیں نہ ہی قابل ذکر مسافر۔ اسے زندہ رکھنے کے لئے بھی بڑی سبسڈی درکار ہے۔ عوام کی بجائے بلاشبہ یہ منصوبہ بیرون ملک تجوریوں میں کمیشن منتقل کرنے کیلئے بنایا گیا۔

Load Next Story