قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کو قبائلیوں کی حمایت حاصل ہے سربراہ پاک فوج
جنرل قمر جاوید باجوہ دورے کے موقع پر فوجی دستوں اور قبائلی عمائدین سے بھی ملے۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کو قبائلیوں کی حمایت حاصل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹرز اور خیبرایجنسی کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشن ردالفساد، ٹی ڈی پیز کی واپسی اور پاک افغان بارڈر پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ دورے کے دوران فوجی دستوں اور قبائلی عمائدین سے بھی ملے۔ آرمی چیف نےامن واستحکام کی لئے جاری کوششوں میں دی گئی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کو قبائلیوں کی حمایت حاصل ہے۔