فلم’’ چشم بددور‘‘کے پریمئر میں ستاروں کی شرکت

عائشہ عمر،آمنہ شیخ ،دانش نواز،یاسرنواز،بہروزسبزواری،علی حیدر،کومل رضوی،شامل ہیں.

عائشہ عمر،آمنہ شیخ ،دانش نواز، یاسر نواز، بہروز سبزواری،علی حیدر،کومل رضوی،شامل ہیں. فوٹو: فائل

کراچی میں بھارتی فلم چشم بدورکے پریمئرشومیں پاکستان فلم،ٹی وی،اورمیوزک انڈسٹری کے ستاروں کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ڈائریکٹرڈیوڈدھاون کی فلم چشم بدور جمعرات کے روز سے پاکستان کے مختلف سینماگھروں میں نمائش کے لیے لگائی گئی ۔کراچی کے ایٹریم سینماگھر میں بھی اس فلم کا پریمئرشوہواجس میں بڑی تعدادمیں فنکاروں نے شرکت کی ۔پریمئرشومیں شریک فنکاروں میں عائشہ عمر،آمنہ شیخ ،دانش نواز، یاسر نواز، بہروزسبزواری،علی حیدر،کومل رضوی ودیگر شامل تھے۔


اس موقع پرگلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلم کا دوبارہ رجحان دیکھ کرمجھے بہت خوشی ہوررہی ہے جس شہر میں لوگ ایک دوسرے سے خوف کھانے لگے ہیں وہاں پہلے ڈرامہ پھرتھیٹراورمیوزک اور اسکے بعد فلم کا آغاز ہونا کسی ،معرکہ سے کم نہیں ہے ۔ماڈل واداکارہ عائشہ عمرکاکہنا تھا کہ علی ظفر نے پاکستان ہی نہیں دنیابھرمیں خود کواوراپنے ملک کومنوایاہے جس طرح ہمت کرکے انھوں نے پڑوسی ملک کے ساتھ ملکرمعیاری فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح دوسرے فنکارں کوبھی نکلناچاہیے ۔



اداکاربہروزسبزواری کا کہنا تھا کہ مجھے آج فلم کے پریمئرمیں شرکت کرکے ماضی کاوہ دوریادآگیا ہے کہ جب لوگ کھڑکیاں توڑ کرٹکٹ لیاکرتے تھے اوراپنی فیملیز کے ہمراہ فلمیں دیکھنے آیا کرتے تھے ۔اس موقع پر ٹیلی فون پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے فلم چشم بدورمیںمرکزی کرداراداکرنے والے اداکارعلی ظفرکاکہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میںایک بارپھرفلم کاآغازہوگیاہے جوکہ خوش آئندبات ہے پاکستان کے فنکاروں کو ہندوستان میں قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتاہے اورمجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں لطف آرہاہے امید ہے ہم فلم اورڈرامہ کے ذریعے دونوں ممالک کی عوام کوایک دوسرے کے قریب لاسکیں گے۔
Load Next Story