چیف جسٹس کا بعد ازمرگ اعضاعطیہ کرنے کا اعلان
اعضاء کی رضاکارانہ پیوندکاری کا پہلےاتنا علم نہیں تھا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے اعضا ایس آئی یو ٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یورلوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ(ایس آئی یوٹی) پہنچے تو ڈاکٹر ادیب رضوی نے ان کا استقبال کیا۔
چیف جسٹس نے ایس آئی یوٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے بعداز مرگ اپنے اعضاء ایس آئی یوٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اعضاء کی رضاکارانہ پیوندکاری کا پہلےاتنا علم نہیں تھا۔