90کروڑواجبات نہ ملنے پرنادرامالی مسائل کاشکار
وزیراعظم سیکریٹریٹ،الیکشن کمیشن،بی آئی ایس پی نے واجبات ادانہیںکیے،نادرا افسر
نادراکی سرکاری اداروںکے ذمے واجب الاادارقم90 کروڑ تک پہنچ گئی جس میں سے صرف 26 کروڑ اداکیے گئے ہیں۔
جبکہ باقی رقم الیکشن کمیشن اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگراداروں کے ذمے واجب الااداہے۔ نادراکے ذمے دارذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے سیلاب متاثرین کومفت کمپیوٹرائزشناختی کارڈزبنا کردینے کاحکم دیا تھاجس پرنادرانے عملدر آمد کیا مگر وہ رقم آج تک وزیراعظم سیکریٹریٹ نے نادرا کو ادانہیں کی۔
اسی طرح الیکشن کمیشن اوربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری کارڈزکی بھی مکمل رقم ادانہیں کی گئی۔ نادراکے ایک ذمے دار افسرنے ایکسپریس سے گفتگو میں تصدیق کی کہ واجبات کی مجموعی رقم 90 کروڑروپے ہے جس میںسے نادراکوصرف26 کروڑروپے اداکیے گئے ہیں،اتنی خطیررقم 5 سرکاری اداروں میں پھنس جانے کے باعث نادراکومالی مشکلات کا بھی سامناکرناپڑرہاہے۔