ریٹرننگ افسران کے کام میں مداخلت نہیں ہو سکتی الیکشن کمیشن
آئین سوالات کی اجازت دیتا ہے،23ہزارکاغذات ملے،17ہزارکی پڑتال مکمل ہو گئی ، اشتیاق احمد
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ قانون نے ریٹرننگ افسران کو اختیار دیا ہے کہ وہ امیدواروں کے کاغذات منظور یا مسترد کریں ۔
الیکشن کمیشن سمیت کوئی ادارہ ان کے کام میں مداخلت نہیںکر سکتا ، آئین امیدواروں سے سوالات کی بھی اجازت دیتا ہے۔ جمعے کو میڈیا کو بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 62 کی ذیلی شق ای میں واضح ہے کہ ممبر پارلیمنٹ کی اہلیت کیلیے لازمی ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات سے بخوبی آگاہ ہوں ۔
ریٹرننگ افسران جوڈیشل افسران ہیں ، یہ سیاسی جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران جوڈیشل افسران سے لیے جائیں ، ریٹرننگ افسران کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں ۔ اے پی پی کے مطابق اشتیاق احمد نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر نیب کے اعتراضات کے حوالے سے اسحاق ڈار سے کوئی ملاقات نہیں ، الیکشن کمیشن کو23400 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ،17 ہزار کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ۔