نیب نے خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما کو طلب کرلیا
عثمان ڈار منگل کو پیش ہوکر خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت فراہم کریں، نیب کا خط
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو خط لکھا گیا ہے جس میں خواجہ آصف کے خلاف کیس میں ثبوت مانگے گئے ہیں۔ نیب کے خط کے مطابق محکمے نے خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے معاملے کا بغور جائزہ لیا ہے۔ نیب نے عثمان ڈار کی شکایت پر ہی وزیر خارجہ کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کے الزامات؛ چیرمین نیب کا تحقیقات کا حکم
نیب نے عثمان ڈار کو منگل کی صبح دس بجے راولپنڈی دفتر کے تفتیشی ونگ میں طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان ڈار ذاتی طور پر نیب حکام سے ملاقات کریں اور خواجہ آصف کے خلاف فارن اکاونٹس اور منی لانڈرنگ کے دستاویزی ثبوت اور شواہد فراہم کریں۔
رواں ماہ کے شروع میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب کے سربراہ کو خط لکھ کر خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور مالی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ ثبوت اور شواہد کی موجودگی کے باوجود اس معاملے پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے جب کہ نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔