پرویز مشرف کیخلاف ن لیگ کی الیکشن کمیشن میں درخواست
آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پرپورا نہیں اترتے، الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے ، احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے سابق صدر پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف آئین توڑنے، بینظیر بھٹو قتل کیسں ،نواب اکبر بگٹی قتل کیس، لال مسجد واقعہ اور لاپتہ افراد کمیشن کو مطلوب ہیں۔
احسن اقبال نے بیرسٹر ظفر اللہ خان کے توسط سے درخواست میں کہا ہے کہ پرویز مشرف نے دومرتبہ ملک کا آئین توڑاجنرل مشرف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پرکسی صورت پورا نہیں اترتے انھیں الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔