انتخابات میں الیکشن کمیشن کوہرممکن مدد دینگےجنرل کیانی

تمام ادارے کمیشن سے تعاون کریں،فخرالدین ابراہیم،آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو

تمام ادارے کمیشن سے تعاون کریں،فخرالدین ابراہیم،آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم کوانتخابات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنرکوملک میں انتخابات کے پرامن انعقادکے سلسلے میں جوبھی تعاون درکارہوگاوہ ہم فراہم کریں گے۔

یہ بات انھوں نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات میںکہی ۔ اس موقع پروفاقی سیکریٹری دفاع جنرل (ر)آصف یاسین اورسیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدبھی موجود تھے ۔ ملاقات میں آرمی چیف اورچیف الیکشن کمشنرکے درمیاں انتخابات کے پرامن انعقادکے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔




آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہاکہ ملک میں پرامن اورمنصفانہ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے چیف آف آرمی اسٹاف کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے منصفانہ انعقادکے سلسلے میں تمام اداروںکو چاہیے کہ قومی مفاد میںالیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھناچاہیے۔
Load Next Story