پیونگ چانگ ونٹر پیرالمپکس کا دلکش تقریب میں اختتام
امریکا نے 13 گولڈ، 15 سلور اور 8 برانز میڈلز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ونٹر پیرالمپکس گیمز کی دلفریب اختتامی تقریب اتوار کو سجادی گئی۔
2022 کے گیمز کی میزبانی چینی شہر بیجنگ کرے گا، تقریب میں منتظمین نے اولمپکس کا جھنڈا چینی حکام کے سپرد بھی کردیا، 12ویں پیرالمپکس گیمز 9 سے 18 مارچ تک جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چانگ میں منعقد ہوئے، اس میں 49 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔
شریک ٹیموں نے اختتامی تقریب میں مارچ پاسٹ بھی کیا اور مقامی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو دم بخود کردیا، آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیاگیا۔
امریکا نے 13 گولڈ، 15 سلور اور 8 برانز میڈلز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، نیوٹرل پیرالمپکس ایتھلیٹس دوسرے نمبر پر رہے، جنھوں نے 8 سونے، 10 چاندی اور6 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، کینیڈا نے تیسری پوزیشن پر اختتام کیا، فرانس نے چوتھی، جرمنی پانچویں اور یوکرین نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔