عامرلیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
ہمیشہ ایم کیوایم میں رہا لیکن اب تحریک انصاف میری آخری پارٹی ہے،عامر لیاقت حسین
عامر لیاقت حسین اور معروف اداکار عابد علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں،عامر لیاقت کی پی ٹی آئی کو ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ عامر لیاقت کی شمولیت میں میڈیا کی زیادہ دلچسپی پر حیران ہوں، ہمیں میڈیا میں عامر لیاقت کی ضرورت ہے،کراچی کے لوگ تحریک انصاف کو تبدیلی لانے کا موقع دیں،چاہتے ہیں کہ سندھ کے لوگ اب تحریک انصاف کو موقع دیں ہم کام کرکے دکھائیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اہلِ کراچی سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے نہیں اپنے بچوں اور ان کے مستقبل کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے لوگ شہرکی موجودہ صورتحال کو تبدیل کرکے اسے پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں،جو لوگ یہاں باریاں لیتے رہے انہوں نے کراچی کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا۔
اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی میری آخری پارٹی ہے، میں ہمیشہ ایم کیوایم میں رہا اور اب تحریک انصاف میرا آخری مقام ہے، اس پارٹی سے کہیں اور جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے اداکار عابد علی نے کہا کہ عمران خان کی طرح کراچی آتارہا اور اس شہر کو روشنیوں کو شہر دیکھا، آج شہر پھر سے واپس روشنیوں کی طرف لوٹ رہاہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ابھی بہت سے لوگوں کو کرپشن کا پتہ ہی نہیں کہ کرپشن کیا ہوتی ہےجب کہ کچھ لوگ ابھی بھی پوچھ رہےہیں کہ کیوں نکالا۔