الیکشن کمیشن نے میڈیا کو ریٹرننگ افسران کی عدالتی کوریج سے روک دیا

ہ سیاسی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل تمام امیدوارمستثنیٰ ہوں گے، الیکشن کمشنر پنجاب

میڈیا کو تمام ریٹرننگ افسروں کی عدالتوں کی کوریج سے روک دیا گیا ہے. فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے میڈیا کو میڈیا کو ریٹرننگ افسروں کی عدالتوں کی کوریج سے روک دیا ہے جبکہ مخصوص نشستوں پرپارٹی فہرستوں میں شامل امیدوارکو ٹکٹ دکھانے سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے حکم کے تحت کاغذات کی جانچ پڑتال کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے تاہم کچھ ریٹرننگ افسران نے میڈیا کو بلایا لیکن اب میڈیا کو تمام ریٹرننگ افسروں کی عدالتوں کی کوریج سے روک دیا گیا ہے۔


محبوب انور کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل تمام امیدوارمستثنیٰ ہوں گے کیونکہ ان کے نام سیاسی جماعتوں کی جانب سے فراہم کی گئی فہرستوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ریٹرننگ افسروں کو امیدوارسےغیرضروری سوالات پوچھنے سے منع کردیا ہے۔

 
Load Next Story