پنجاب پولیس نے 4 سابق خواتین ارکان اسمبلی کواشتہاری قرار دے دیا
اسلام پورہ پولیس نے اس حوالے سے چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کردیئے ہیں۔
جعلی ڈگری کیسز میں عدالتوں کے بعد اب پنجاب پولیس نے بھی 4 سابق ارکان اسمبلی کواشتہاری قرار دے دیا ہے۔
پنجاب پولیس نےصوبائی اسمبلی کے جن سابق ارکان کواشتہاری قرار دیا ان میں فرح دیبا ،صائمہ عزیز ،افشاں فاروقی اور سفینہ صائمہ شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ان خواتین کے خلاف جعلی ڈگریاں رکھنے کے مقدمے درج کئے گئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان سابق ارکان اسمبلی کو کئی بار شامل تفتیش ہونے کے لئے کہا گیا لیکن یہ پیش نہیں ہوئیں ، اسلام پورہ پولیس نے اس حوالے سے چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کردیئے ہیں۔