پی آئی اے کے 49 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

ایئر ٹرانسپورٹ بزنس الگ کیا جائے گا، تجویز وفاقی کابینہ سے منظور۔

ایئر ٹرانسپورٹ بزنس الگ کیا جائے گا، تجویز وفاقی کابینہ سے منظور۔ فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے خسارے میں چلنے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی بحالی کی کوشش کے تحت اس کے 49 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کردی ہے۔

رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اجلاس کے دوران کابینہ کو بتایا کہ نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے 16 فروری کے اجلاس میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کا معاملہ اٹھایاگیا اور غور و خوص کے دوران بتایاکہ حکومت قومی ایئرلائن کی تنظیم نو کیلیے کوششیں کررہی ہے جسے اربوں روپے کے خسارے کاسامنا ہے۔


کابینہ کوبتایا گیا کہ پی آئی اے کے ایئر ٹرانسپورٹ بزنس کوالگ کرتے ہوئے اس کے 49 فیصد شیئرز اسٹرٹیجک سرمایہ کار کوفروخت کیے جائیں جس پر کابینہ نے نجکاری کمیٹی کے فیصلے توثیق کر دی۔

کابینہ نے نجکاری کمیشن کوہدایت کی کہ وہ پی آئی اے کی نجکاری اور تنظیم نوکے حوالے سے کام شروع کرے اور اس ضمن میں کابینہ کو دوبارہ ایک جامع لائحہ عمل پیش کرے۔

رہے کہ اس سے پہلے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزکی جانب سے ایک بزنس پلان پیش کیاگیاجس میں ادارے کے اثاثوں کی منتقلی کی تجویزبھی شامل تھی تاہم حکومت نے بزنس پلان کی منظوری نہیں دی۔
Load Next Story