پاکستان میں وہی صادق اورامین ہیں جن کے نام صادق اورامین ہیں رحمان ملک

نوازشریف نے جنرل پرویزمشرف کےساتھ 10 سالہ معاہدے کی تردید نہیں کی، رحمان ملک

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، رحمان ملک۔ فوٹو : فائل

KARACHI:

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ وطن عزیز میں وہی صادق اورامین ہیں جن کے نام صادق اورامین ہیں۔



لاہور میں پارٹی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، نوازشریف اورشہبازشریف ایک آمر سے سودا بازی کرکے بیرون ملک گئے، نوازشریف نے جنرل پرویزمشرف کےساتھ 10سال کامعاہدہ کیا اور جب معاہدہ عوام کے سامنے آیا تو پھر اس کی تردید نہیں کی گئی۔


سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کے جو بھی تحفظات اورمسائل ہیں انہیں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھوں گا اوران مسائل کو جلد حل کرلیا جائے گا۔

Load Next Story