کوئٹہ اور کراچی کے حساس علاقوں میں فوج بلائی جا سکتی ہے نگراں وفاقی وزیر داخلہ
سیاسی وابستگی کے بغیر سب کو مساوی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، ملک حبیب
نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب کا کہنا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج بٹھانا غیر پیشہ وارانہ سوچ ہے تاہم کوئٹہ اور کراچی کے حساس علاقوں میں فوج بلائی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں نگراں وزیر داخلہ سے پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ملاقات کی جس میں انتہائی حساس علاقوں میں فوج کو فوری رسپانس فورس کے طور پر تیار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ، ملاقات کے بعد ڈی جی ملٹری آپریشنز نے وزارت داخلہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ملک حبیب نے کہا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات کے لئے فول پروف سیکیورٹی سب سے بڑا چیلنج ہے اور امن وامان سے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اس سلسلے میں انہوں نے چاروں صوبوں سے تجاویز طلب کرلیں ہیں اور وہ خود بھی مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان سے متعلق ملنے والی دھمکیوں کی معلومات ہیں، اسی لئے قانون نافذ والے اداروں کے درمیان نچلی سطح تک انٹیلی جنس شیئرنگ کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ملک حبیب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو برابری کی سطح پر ڈیل کیا جائے گا، کسی سیاسی وابستگی کے بغیر سب کو مساوی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ سیاسی جماعتوں کے نجی گارڈز سمیت کوئی اسلحے کی نمائش نہیں کرسکے گا۔