سیاستدانوں کی ڈگریوں کی تصدیق کرنے والے پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر کو دھمکیاں
پولیس نے دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف سیاسی جماعت کے دباؤ پر کارروائی روک دی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر سید زبیر احمد کو ڈگریوں کی تصدیق پر دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ پولیس نے ایک سیاسی جماعت کے دباؤ پر دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف کارروائی ہی روک دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور کے اسسٹنٹ کنٹرولر سید زبیر احمد کو سابق ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق پر مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں، انہوں نے تھانہ مصطفیٰ آباد میں مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو ان کے موبائل پر موصول ہونے والے ایس ایم ایس کا بھی ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سید زبیر احمد نے کہا کہ انہیں گزشتہ دو ماہ سے دھمکی آمیز فون کالز اور ایس ایم ایس مل رہے ہیں جن میں انہیں اور ان کے بچوں کو اغوا کرنے اور مختلف طریقوں سے نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ڈگریوں کی تصدیق کا کام نہیں کر پائیں گے۔
دوسری جانب پولیس نے دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف سیاسی جماعت کے دباؤ پر کارروائی روک دی ہے۔