پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ ابھی تک نہ ہوسکا

قصور سے کاغذات مسترد ہونے کے بعد چترال، اسلام آباد اور کراچی میں بھی مشرف کے کاغذات پر شدید اعتراضات اٹھا دیئے گئے ہیں

اعتراضات میں پرویز مشرف کو آئین توڑنے، ججوں کو قید کرنے اور لال مسجد کا آپریشن کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ ابھی تک نہ ہوسکا۔


سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی قصور سے مسترد ہونے کے بعد چترال، اسلام آباد اور کراچی میں بھی ان کے کاغذات پر شدید اعتراضات اٹھا دیئے گئے ہیں جن میں انہیں آئین توڑنے، ججوں کو قید کرنے اور لال مسجد کا آپریشن کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر نے اپنے حلف سے انحراف کیا اور وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔ مخالف امیدواروں اور عام شہریوں کی طرف سے دائر اعتراضات میں انہیں نااہل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story