ملک کا ستیاناس کرنے والے واپسی کے لیے سیکیورٹی مانگ رہے ہیں مریم نواز
عمران خان نے تسلیم کیا کہ آف شور کمپنی میری ہے لیکن انہیں کہا جاتا ہے کہ تمُ ٹھیک ہو، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کا ستیاناس کرکے جانے والے واپسی کے لیے سیکیورٹی مانگ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ مجھ پر کون سا الزام ہے۔ اثاثے بنانا بھی کوئی بری بات ہے۔ ہمارے خلاف نیب مقدمات میں پہلے چھ ماہ میں کیا ثابت ہوا جو اب نئی چیزیں مل گئی ہیں۔ عدالت میں جتنی دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔ وہ ہم نے خود فراہم کیں۔ کیس میں کوئی جان نہیں ہے۔ پہلے کہا گیا فلیٹ میرے ہیں پھر وہی ملکیت نواز شریف پر ڈال دی۔ میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ اثاثہ جات کیسے بنائے۔ آپ نے کرپشن کا الزام لگایا ہے تو کرپشن ثابت کریں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ آف شور کمپنی میری ہے لیکن انہیں کہا جاتا ہے نہیں نہیں تمُ ٹھیک ہو۔ ملک کا ستیاناس کرکے جانے والے واپسی کے لیے سکیورٹی مانگ رہے ہیں۔