سفید گینڈے کی نسل کا آخری نر بھی موت کا شکار
اس گینڈے کے مرنے کے بعد اب اس نسل کی صرف دو مادہ بچی ہیں دونوں اسی گینڈے کے خاندان سے ہیں
لاہور:
سفید گینڈے کی نسل کا آخری نر بھی عمر پوری کرکے موت کا شکار ہوگیا۔
افریقی ملک کینیا کے 'اول پجیٹا' کنزروینسی میں موجودہ 'شمالی سفید گینڈا' نسل کا آخری نر گینڈا 'سوڈان' 45 سال کی عمر کا تھا جو کئی ماہ سے بیماری کا شکار تھا۔ گینڈے کے نگرانوں کا کہنا ہے کہ سوڈان بڑھتی عمر کے باعث کئی اقسام کے انفیکشن کا شکار تھا جس کی بنا پر وہ ہمیشہ کی نیند سوگیا۔

نگرانوں کے مطابق اس گینڈے کےمرنے کے بعد اب اس نسل کی صرف دو مادہ بچی ہیں دونوں اسی گینڈے کے خاندان سے ہیں۔ فطرت سے محبت کرنے والے افراد نے اس واقعے کو سانحہ قرار دیا ہے کہ شمالی سفید نسل کے گینڈے اب ناپید ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ اپنی نسل کا آخری نر ہونے کے سبب اول پجیٹا کنزروینسی میں مسلحہ محافظ اس گینڈے کی حفاظت پر مامور تھے۔