سفید گینڈے کی نسل کا آخری نر بھی موت کا شکار

اس گینڈے کے مرنے کے بعد اب اس نسل کی صرف دو مادہ بچی ہیں دونوں اسی گینڈے کے خاندان سے ہیں

اس گینڈے کے مرنے کے بعد اب اس نسل کی صرف دو مادہ بچی ہیں دونوں اسی گینڈے کے خاندان سے ہیں۔ فوٹو: اول پجیٹا کنزروینسی

لاہور:
سفید گینڈے کی نسل کا آخری نر بھی عمر پوری کرکے موت کا شکار ہوگیا۔

افریقی ملک کینیا کے 'اول پجیٹا' کنزروینسی میں موجودہ 'شمالی سفید گینڈا' نسل کا آخری نر گینڈا 'سوڈان' 45 سال کی عمر کا تھا جو کئی ماہ سے بیماری کا شکار تھا۔ گینڈے کے نگرانوں کا کہنا ہے کہ سوڈان بڑھتی عمر کے باعث کئی اقسام کے انفیکشن کا شکار تھا جس کی بنا پر وہ ہمیشہ کی نیند سوگیا۔
Load Next Story