حضرت علیؓ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات،جلوس کے راستوں میں پولیس و رینجرز کو تعینات کیا جائیگا
حضرت علیؓ کا یوم شہادت آج (جمعہ کو) عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، شہر بھر میں مجالس عزا منعقد ہوں گی، مرکزی مجلس نشترپارک میں ہوگی جس سے ممتاز عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے بعد ختم مجلس نشترپارک سے مرکزی جلوس برآمد ہوگا جس کی قیادت بوتراب اسکائوٹس کریں گے۔
مرکزی جلوس کے شرکا پونے دو بجے دن ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا کریں گے جس کے انتظامات آئی ایس او کریگی، اس موقع پر پرانی نمائش اور اس کے اطراف مختلف تنظیموں کے تحت استقبالیہ و طبی کیمپ لگائے جائیں گے۔
مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ڈینسوہال، جامع کلاتھ، لائٹ ہائوس، سٹی کورٹ سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا، انتظامیہ نے یوم علی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور شہر کے تمام حساس مقامات خصوصاً جلوس کے راستوں میں پولیس و رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا جائیگا، انتظامیہ نے ٹریفک کے بھی متبادل انتظامات کیے ہیں۔