ایف بی آر نے اے ٹی ایم اور آن لائن ٹیکس ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا

ایف بی آر نے اے ٹی ایم اور آن لائن ٹیکس ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا

ایف بی آر نے اے ٹی ایم اور آن لائن ٹیکس ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا فوٹو : فائل

ایف بی آر نے ٹیکس اے ٹی ایم اور آن لائن ٹیکس ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا ہے۔


ایف بی آر ہیڈکوارٹرزمیں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر اور وزیراعظم کے مشیر یونیو سینیٹر ہارون اختر خان،چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے نئے نظام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ہارون اختر نے کہا کہ ہم نے 5 سال میں ٹیکس محصولات کو دگنا کر دیا ہے،افراط زر 4 فیصد سے بھی کم ہے، کسٹمز میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، حکومت کا یونیورسل سیلف اسیسمنٹ سکیم کا نفاذ ٹیکس گزاروں پر اعتماد کا اظہار ہے جسے مجروح نہیں ہونا چاہیے، ٹیکس چوری کے خاتمے کیلیے انفورسمنٹ کو مستحکم بنا یا۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس نظام کے دیگر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آسانیاں پیداکرے۔
Load Next Story