عوام کے اعتماد پرہمیشہ پورا اترے ہیں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
عوام سے رشتے پر فخر ہے، کسی بینک کی نادہندہ نہیں، ٹنڈوباگو میں میڈیا سے گفتگو
ISLAMABAD:
اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ عوام سے تعلق اور رشتے پر ہمیں فخر اور ناز ہے۔
عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا اور ہم نے بھی ہمیشہ ان کے اعتماد پر پورا اتر کر اپنا فرض اور ذمے داری ایمانداری کے ساتھ پوری کی ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 سے پی پی کی امیدوار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور امیدوار پی ایس 57ٹنڈوباگو حسنین مرزا کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین کو بدین کے عوام نے ہمیشہ مسترد کیا اور آئندہ اتخابات میںبھی عوام ہماری کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیں گے۔
اسپیکر نے کہا کہ ہم نے قرض معاف کرائے اور نہ ہی کسی بینک کے نادہندہ ہیں، مخالف امیدوار کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ہیں جس کی نشاندہی ہر سطح پر ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے دوراقتداراور حالیہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی، فلاح بہبود ، عوامی خوشحالی اور بے روزگاری کے خاتمے کے منصوبوں پر عملی اقدام کیے گئے جبکہ ہمارے مخالفین نے ہمیشہ غیر جمہوری اور چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے باوجود لوٹ مار اور ذاتی مفاد کے سوا کچھ نہیں کیا جس سے بدین کے عوام اچھی طرح واقف ہیں۔