سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
این اے 177 سے اپنے والد غلام ربانی کھر کے لئے صرف کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے تھے، حنا ربانی کھر
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حنا ربانی کھر نے اس حوالے سے کہا کہ انہوں نے حلقہ این اے 177 سے اپنے والد غلام ربانی کھر کے لئے صرف کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے تھے اور وہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر بھی حصہ نہیں لیں گی۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے والد کے متبادل کے طور انتخابات میں حصہ لیا اور 2008 کے انتخابات میں بھی بی اے کی ڈگری کی شرط کی وجہ سے انہوں نے اپنے والد کے متبادل کے طور پر حصہ لیا کیونکہ ان کے والد اس شرط پر پورا نہیں اترتے تھے۔