پشاور اور کراچی کے درمیان فیصلہ کن معرکہ لاہور میں بارش
بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں کراچی کنگز فائنل میں پہنچ جائے گی
پاکستان سپرلیگ تھری کے تیسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے تاہم لاہور میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ تھری کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا تاہم آج فائنل میں رسائی کے لیے پشاور زلمی اور کراچی کنگز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک 2 بار مد مقابل ہوئی ہیں جس میں سے ایک میچ میں کراچی اور دوسرے میں زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد آفریدی زلمی کے خلاف میچ سے باہر
کراچی کنگز نے ایونٹ میں اب تک 10 میچز کھیلے جس میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 4 میں شکست اور ایک میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا، پشاور زلمی نے 10 میں سے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی کنگز کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر بھی ہے، شاہد آفریدی پاؤں کی انجری سے اب تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد کراچی کو سپراسٹار کے بغیر ہی میچ کھیلنا پڑے گا جب کہ کپتان عماد وسیم انجری کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ سے باہر کردیا
دوسری جانب لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ خطرے میں پڑ گیا، بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا تو کراچی کنگز فائنل میں پہنچ جائے گی۔