میچ کے دوران بارش کی مداخلت کا امکان نہیں محکمہ موسمیات
میچ سے قبل ہی بارش تھم جائے گی، محکمہ موسمیات
لاہور:
پی ایس ایل تھری کے دوسرے ایلیمینٹر میچ کے حوالے سے شائقین کے لیے ایک خوشخبری آگئی ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق میچ کے دوران بارش کی مداخلت کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق میچ سے قبل ہی بارش تھم جائے گی اور میچ کے دوران مزید مداخلت کا امکان نہیں ہے، شب گیارہ بجے کے بعد ہی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ منگل کو بارش کی وجہ سے پہلا ایلیمینٹر میچ بھی کچھ دیر کیلیے رکا رہا تاہم پہلی اننگز کے آغاز میں تھوڑی بارش ہونے کے بعد تھم گئی تھی جس کے بعد پورا میچ کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ایک رن سے فتح سمیٹی تھی۔
واضح رہے کہ بارش کے باعث اگر میچ نہ ہو سکا تو پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ سے آﺅٹ ہوجائے گی اور کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کی وجہ سے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔ پی ایس ایل تھری کے فیصلہ کن معرکہ میں آج کی فاتح ٹیم کا مقابلہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔