اسٹریٹ کرکٹ عروج پر فٹ بال بھی پسندیدہ کھیل

اس سال نائٹ ٹیپ بال کرکٹ کے مراکز میں لیاری کا بھی اضافہ ہوگیا

ناظم آباد میں نوجوان نماز تراویح کے بعد کرکٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ فوٹو:محمد نعمان

لاہور:
شہر میں رمضان کرکٹ کے باقاعدہ ٹورنامنٹس کے علاوہ اسٹریٹ کرکٹ عروج پر پہنچ گئی، سڑکوں،گلیوں اور محلوں میں منچلے نوجوان بلب لگاکر ٹیپ بال سے کھیل کا لطف اٹھاتے ہیں، شہر میں نائٹ ٹیپ بال کرکٹ کے مراکز میں اس سال لیاری کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔


گینگ وار اور آپریشن کے زخم مندمل ہونے کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں کے کرکٹرز باہر نکل آئے ہیں اور ٹیپ بال کرکٹ انجوائے کررہے ہیں، گبول پارک میں32 ٹیموں کا شہید الٰہی بخش گوادری ٹیپ بال ٹورنامنٹ عروج پر ہے جبکہ چیل چوک، سنگھولین اور بغدادی میں بھی فٹبال اور فٹسال کیساتھ کرکٹ چلتی ہے۔

شہر کے دیگر علاقوں میں سابقہ روایت کے تحت ٹیپ بال کرکٹ جاری ہے جن نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد ، فیڈرل بی ایریا، ملیر، لائنز ایریا، شاہ فیصل کالونی، گلشن معمار، پاکستان چوک، لانڈھی اور کورنگی شامل ہیں، نوجوان شہر کے دہشت زدہ ماحول میں سیکیورٹی کے از خود انتظامات کرتے ہوئے ہوئے گلیوں کے اردگرد بیئرز لگاکر کھیلتے ہیں۔
Load Next Story