چیف جسٹس فوج کوملک میں شفاف انتخابات کرانے کا حکم دیں شیخ رشید

اللہ میرے ہاتھ سے اسلام دشمنوں کو نیست ونابود اور سیاسی شکست دے کر رہے گا، شیخ رشید

نا تو منی لانڈرر ہوں اور نا میرے بیرون ملک اثاثے ہیں، شیخ رشید فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس غیر جانبدار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتخاب کریں اورفوج کو آرٹیکل 199 کے تحت حکم کریں کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز جوڈیشل مارشل لاء کی بات کی جس کا مطلب یہ ہے کہ چیف جسٹس غیر جانبدار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتخاب کریں، فوج کو آرٹیکل 199 کے تحت حکم کریں کہ ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیں۔


نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صفدر نے 9 ارب روپیہ نکلوایا، میں نے چیف جسٹس کے حکم پر نیب میں درخواست دی، اس کے علاوہ ایل این جی پراجیکٹ میں دو سو ارب روپے کی کرپشن پربھی نیب میں درخواست دی۔

انہوں نے کہا کہ نا تومنی لانڈررہوں اور نا میرے بیرون ملک اثاثے ہیں، میری تو کوئی اولاد بھی نہیں ہے، ایک کا ہندسہ جمع نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب ہرگزنہیں کہ میری دستاویزات غلط ہیں، میں روندونہیں ہوں کہ روتا پھروں گا، اللہ میرے ہاتھ سے اسلام دشمنوں کو نیست ونابود اورسیاسی شکست دے کر رہے گا۔
Load Next Story