یاسمین کے الزامات غلط ان کے سرٹیفکیٹ جعلی ہیں فہمیدہ مرزا

یاسمین شاہ نے سینیٹ کے جو میٹرک اور انٹر کے سرٹیفکیٹ کراچی کی یاسمین حسین کے نام پر ہیں، فہمیدہ مرزا

یاسمین شاہ نے سینیٹ کے جو میٹرک اور انٹر کے سرٹیفکیٹ کراچی کی یاسمین حسین کے نام پر ہیں، فہمیدہ مرزا فوٹو: فائل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور این اے 250 سے پیپلز پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے مخالف امیدوار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یاسمین شاہ کی میٹرک اور انٹر کے سرٹیفکیٹ ہی جعلی ہیں۔


وہ بدین میں اپنے صاحبزادے و پی ایس 57 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار بیریسٹر حسنین مرزا کے ہمراہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر فہمیدا مرزا کا کہنا تھا کہ یاسمین شاہ نے سینیٹ کے الیکشن میں جو میٹرک اور انٹر کے سرٹیفکیٹ پیش کیے وہ کراچی کی یاسمین حسین کے نام پر ہیں، یاسمین شاہ کے میٹرک کے سرٹیفکیٹ میں تاریخ پیدائش 1965 اور شناختی کارڈ میں 1968درج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسمین شاہ کا انٹر ہی فیل ہے تو وہ گریجویشن کیسے کر سکتی ہیں جبکہ یاسمین شاہ کے شوہر علی بخش شاہ عرف پپو شاہ کی ڈگری تو جعلی ثابت بھی ہو چکی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ نہ ہی وہ نا دہندہ ہیں اور نہ ہی انھوں نے کسی بینک سے قرض معاف کرایا ہے وہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی پارلیمینٹیرین ہیں۔ مخالفین کے کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال کے وقت ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا تصدیق شدہ کاپیاں دے دی گئیں۔

Recommended Stories

Load Next Story