کراچی آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں سرویوین رچرڈز

ملنے والی محبتوں پر شکر گزار ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو، سابق کرکٹر

ملنے والی محبتوں پر شکر گزار ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو، سابق کرکٹر، فوٹو: فائل

سابق عظیم ٹیسٹ بیٹسمین سر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ کراچی آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، ملنے والی محبتوں پر شکر گزار ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔


پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی دعوت پر کراچی آنے والے سر ویوین رچرڈز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی برس بعد یہاں آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں، پی ایس تھری کا فائنل دیکھنے میں لطف آئے گا، امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد مکمل طور پر بحال ہوگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیصلہ کن معرکے میں پہنچتی تو زیادہ خوشی ہوتی، میں نے مینٹیور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کی۔

ایک سوال پر رچرڈز نے کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے، توقع ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز دلچسپ رہے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہیں، پاکستانی ٹیم مزید بلندیاں حاصل کرے گی۔
Load Next Story