جس نے بھی پاکستانی قوم کو للکارا وہ ہمیشہ پچھتایا ہے احسن اقبال

پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، وزیر داخلہ

فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جس نے بھی پاکستانی قوم کو للکارا وہ ہمیشہ پچھتایا ہے ۔


نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے آزاد ملک حاصل کیا، ہمارے پاس کچھ نہیں تھا صرف جذبہ اور یقین تھا، جو قوم ارادہ کرتی ہے وہ حاصل کرتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیے امن اور استحکام کی ضرورت ہے، آئیں مل کر عہد کریں کہ نفرتوں کو ختم کردیں گے، فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، جس نے اس قوم کو للکارا ہے وہ ہمیشہ پچھتایا ہے۔
Load Next Story