گجرات پیپلز پارٹی کے احمد مختار اور مسلم لیگ ق کے پرویز الہی مد مقابل
گجرات میں پرویز الہی اور احمد مختار کا انتخابات میں سخت مقابلہ متوقع۔ فوٹو فائل
SINGAPORE:
پیپلز پارٹی کے احمد مختار اور مسلم لیگ (ق) کے پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، دونوں رہنما انتخابات میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
این اے 105 گجرات سے احمد مختار پیپلزپارٹی جبکہ ان کے بھائی سعید احمد مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہیٰ بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں۔
عام انتخابات کے لئے نامزدگی فارموں کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن نے 24 ہزار 94 کاغذات نامزدگی میں سے 22 ہزار سے زائد کی اسکروٹنی مکمل کر لی ہے جبکہ نواز شریف، چوہدری نثار علی خان، خورشید شاہ، جاوید ہاشمی، امین فہیم ، موسیٰ گیلانی سمیت کئی اہم رہنماؤں کے نامزدگی فارم منظور کرلئے گئے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی معاونت کے لئے تمام کمرشل بینک چھٹی کے باوجود آج کھلے ہوئے ہیں، نادہندہ امیدوار رات 12 بجے تک قرض اور بلوں سمیت اپنے واجبات کی ادائیگی کرسکیں گے۔