عام انتخابات ملک میں جزوی انقلاب کا ذریعہ بن سکتےہیں منور حسن

پرویز مشرف مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، جس نے پاکستان کے آئین کو توڑا وہ ملک میں دندناتا پھر رہا ہے، منور حسن

پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سال میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، منور حسن فوٹو: فائل

KARACHI:
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ عام انتخابات ملک میں جزوی انقلاب کا ذریعہ بن سکتےہیں۔


کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، جس نے پاکستان کے آئین کو توڑا وہ ملک میں دندناتا پھر رہا ہے، حکومتی اتحاد نے ملک میں لوڈ شیڈنگ اور غربت میں اضافہ کیا ،یہی ان کا منشور تھا۔ ام سیاسی جماعتوں کے منشور کو دیکھ کر ووٹ دیں۔ ملک کا اصل مسئلہ کرپشن اور بددیانتی ہے۔ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ اہل لوگ منتخب ہوئے،ان میں سے کسی پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں۔

اس سے قبل ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ قوم پرستوں کا پاکستان کے آئین کے تحت الیکشن میں حصہ لینا اچھی بات ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سال میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر عمل ہو رہا ہے اب اس پر شور شرابہ تو ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story