کوئٹہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل پرقاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کے مطابق سردار اخترمینگل کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کے بعد ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ قافلے کی صورت میں جارہے تھے کہ جوائنٹ روڈ پر 2افراد نے قافلے میں گھس کر ان پر حملے کی کوشش کی تاہم پارٹی کے کارکنوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سردار اختر مینگل 4 سال سے زائد عرصے تک جلا وطن رہنے کے بعد پہلی بار کوئٹہ پہنچے ہیں ۔