وزیر داخلہ نہیں رہا اس لئے سیکیورٹی پر بات نہیں کروں گا رحمان ملک
پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ انتخابات شفاف اور اپنے مقررہ وقت پر ہوں، رحمان ملک
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ اب وہ وزیر داخلہ نہیں اس لئے سیکیورٹی پر بات نہیں کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے خود کو عوام کے سامنے احتساب کے لئے پیش کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں وعدہ خلافی کو سب سے بُرا تصور کیا جاتا ہے، مسلم لیگ ن نے میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کیا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی کا ہاتھ ہے اور کالعدم لشکر جھنگوی کا ہیڈ کوارٹر پنجاب میں ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت کو کئی بار بتایا لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔ اگر سابق پنجاب حکومت ان عناصر کے خلاف ایکشن لیتی تو اتنی جانیں ضائع نہ ہوتیں۔