پی ایس ایل کے فائنل میں صرف ایک دن باقی کراچی میزبانی کے لئے تیار
شائقین کو نیشنل اسٹیڈیم لانے کے لئے شٹل سروس چلائی جائے گی
KARACHI:
شہرقائد پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کے لئے تیارہے جب کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
پی ایس ایل 2018 کے فائنل کے لیے 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، فائنل میں آمنے سامنے آنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاورزلمی کی ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں جو آج اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والی تمام شاہراہیں دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں جب کہ بڑے ٹاکرے کے لئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی ہیں جہاں ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکاراور افسران ڈیوٹی دیں گے جبکہ رینجرزاوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاربھی موجود ہوں گے۔
کارسازسے حسن اسکوائر، نیوٹاؤن سے ڈالمیا اورنیپا سے حسن اسکوائر تک شاہراہوں کو بند رکھنے کے لئے کنٹینرز پہنچادیئے گئے ہیں۔ شائقین کو نیشنل اسٹیڈیم لانے کے لئے شٹل سروس چلائی جائے گی، جس کے لئے 200 بسیں پارکنگ ایریاز میں پہنچائی جارہی ہیں اورپارکنگ ایریازمیں عارضی بیت الخلا بھی بنادیئے گئے ہیں۔