سی این جی کی لوڈشیڈنگ کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت نہ بڑھ سکی
مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت فروری کے مقابلے میں11فیصد زائد جبکہ مارچ 2012کے مقابلے میں 4فیصد کم رہی.
ملک میں گیس کی قلت کے باوجود توانائی کی طلب پوری کرنے کے لیے تیل کا استعمال گزشتہ سال کی سطح پر مستحکم ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران تیل کی فروخت 14.1ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں کی گئی 14.2ملین ٹن فروخت سے ایک فیصد کم رہی۔ آئل سیکٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فرنس آئل کی فروخت ایک فیصد جبکہ ڈیزل کی فروخت 5فیصد کم رہی دوسری جانب سی این جی کی بندش کے سبب پٹرول کی فروخت میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت فروری کے مقابلے میں11فیصد زائد جبکہ مارچ 2012کے مقابلے میں 4فیصد کم رہی مارچ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی کھپت کا اندازہ 1.5ملین ٹن لگایا گیا ہے مارچ کے مہینے میں فرنس آئل کی فروخت فروری کے مقابلے میں 32فیصد اضافے سے 7لاکھ ٹن جبکہ مارچ 2012سے 5فیصد زائد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت فروری کے مقابلے میں 4فیصد اور مارچ 2012کے مقابلے میں 20فیصد کمی سے 4لاکھ 70 ہزار ٹن رہنے کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں کمی کی وجہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کو قرار دیا جارہا ہے، پٹرول کی کھپت فروری کے مقابلے میں 4فیصد کم جبکہ مارچ 2012کے مقابلے میں 8فیصد اضافے سے 2لاکھ 60ہزار ٹن تک رہنے کا امکان ہے۔