شاہ پور چاکر غربت سے تنگ آکر 9 بچوں کے باپ نے نہر میں چھلانگ لگادی
مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث دوائیوں کے لیے پیسے نہ ہونے کے باعث فقیرو بھیل نے جمڑاؤ کینال میں کود کر خودکشی کرلی۔
گوٹھ امان اللہ ڈاہری کے رہائشی 9 بچوں کا باپ 60 سالہ فقیرو بھیل نے غربت اور بیماری سے تنگ آکر جمڑائو کینال میں کود کر خودکشی کرلی جس کی لاش 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال نہیں مل سکی۔
ورثا اپنی مدد آپ کے تحت لاش نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فقیرو بھیل کے بیٹے ساجن بھیل نے بتایا کہ ہم انتہائی غریب ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث دوائیوں کے لیے پیسے نہ ہونے کے باعث ہمارے والد نے دل برداشتہ ہوکر جمڑائو کینال میں کود کر خودکشی کرلی۔
جبکہ مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے نہ تو ہماری مدد کی، نہ ہی لاش نکالنے کے لیے غوطہ خور فراہم کیے اور نہ کسی انتظامیہ کے اہلکار نے رابطہ کیا ہے۔ 24 گھنٹوں سے ہم بے یارو مددگار جمڑائو کینال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔