چوہدری نثار ن لیگ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے پرویز رشید

اب سابق وزیرداخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں، سینیٹر

اب سابق وزیرداخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں، سینیٹر۔فوٹو: فائل

سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کیخلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔


سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی جبکہ پارٹی کیخلاف بیان دینے والے چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، انھوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں چوہدری نثار کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر شہباز شریف کریں گے، اب سابق وزیرداخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔

 
Load Next Story