تنخواہ سے محروم بلدیاتی ملازمین کی بینک میں توڑ پھوڑ

مخصوص افراد کو ادائیگی رکوا دی، اعلیٰ افسران کے خلاف نعرے، اسٹیشن روڈ پر دھرنا

مخصوص افراد کو ادائیگی رکوا دی، اعلیٰ افسران کے خلاف نعرے، اسٹیشن روڈ پر دھرنا

بلدیہ اعلی حیدرآباد کے افسران کی نااہلی کے باعث ملازمین، جمعرات کو بھی تنخواہوں سے محروم رہے جبکہ قاسم آباد کے بلدیاتی ملازمین نے اکائونٹ نہ کھولے جانے پر بلدیہ اعلی حیدرآباد میں واقع بینک میں توڑ پھوڑ کی، تعلقہ سٹی اور قاسم آباد کے مخصوص اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی رکوا دی اور اعلیٰ بلدیاتی افسران کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اسٹشن روڈ پر دھرنا دیا۔

دوسری جانب بلدیہ اعلی حیدرآباد میں سود کا کام کرنیوالے ایک ملازم کے ساتھ مل کر ٹھیکے لینے کی شہرت رکھنے والے ایک آفیسر نے ایک پٹرول پمپ کی انتظامیہ کو اس بات پر راضی کر لیا ہے کہ وہ روزانہ3 سو لیٹر ڈیزل ادارے کی گاڑیوں کو فراہم کرے ، مذکورہ پٹرول پمپ سے روزانہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر بلدیہ کی گاڑیوں کو ڈیزل کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔


جس کے بعد رات کے اوقات میں شہر بھر سے کچرا اٹھانا شروع کر دیا گیا اور ایڈمنسٹریٹر کاشف صدیقی کی ہدایت پر سب سے پہلے یوم شہادت علی کے موقع پر نکلنے والے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کو صاف کیا جا رہا ہے، ادھر بلدیاتی عملے نے اہم شاہراہوں سے کچرے کے ڈھیر صاف کرنا شروع کر دیے۔

تاہم گلیوں اور محلوں میں کچرا بدستور موجود ہے جبکہ بلدیہ اعلی کی مرکزی عمارت میں سیوریج کے پانی داخل ہونے پر ایڈمنسٹریٹر کی شدید ناراضی کے بعد ایک ساتھ چار عہدے رکھنے والے واحد آفیسر نے نالے کی صفائی تو کرا دی لیکن کئی ٹن کچرے کے متعدد ڈھیر مین شاہراہ پر ہی چھوڑ دیے جس سے الیکڑونکس مارکیٹ کے دکانداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Load Next Story